Sunday, 11 March 2018

جماعت اسلامی کے امیرالعظیم کا استعفیٰ منظور، اب سیکریٹری اطلاعات کسے بنایاگیا؟نام سامنے آگیا، نوٹیفکیشن جاری

https://goo.gl/Z6jMuk
لاہور(غلام نبی سے) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت کے سیکریٹری اطلاعات امیرالعظیم کا استعفیٰ منظور کرلیا اور قیصر شریف کو نیامرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا،اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق امیرالعظیم نے اپنی ذاتی مصروفیات اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا جو اب امیرجماعت اسلامی نے منظور کرلیا اورانہیں جماعت کا ترجمان بنا دیا۔
دوسری طرف ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات تعینات کردیاگیا اور اس ضمن میں مرکز سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...