https://goo.gl/uKocXt
عمرکوٹ (نمائندہ پاکستان ) پاکستان کے تاریخی شہر عمرکوٹ کو ایک جدید ماڈرن مثالی شہر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ نے چالیس " 40"کروڑ روپے کے خطیر بجٹ سے ایک سو پچاس "150"کے قریب مختلف ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر طلب کرلیے ہیں۔
عمرکوٹ کو پاکستان ایک جدید مثالی ماڈرن سٹی بنایا جائے گا میونسپل چیرمین کی میڈیا سے بات چیت پریس کلب عمرکوٹ کی ازسر تعمیر نو کے پچپن لاکھ روپے مختص کردیے تفصیلات کےمطابق میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیرمین خالد سراج سومرو نے عمرکوٹ میں میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کے متعلق بتایا کہ میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چودہ وارڈز ہے اور ہم نے بلاامتیاز پورے شہر میں ترقیاتی کام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سب اندازے غلط ثابت ہو گئےخالد سراج سومرو نےکہا کہ ابتدائی طور پر شہر چالیس کروڑ روپے کے خطیر بجٹ سے مختلف ترقیاتی کام جن میں پختہ روڈز فراہمی آب ونکاسی نئی واٹر سپلائی لائن لگانے اور دیگر مختلف تقریباً "150"کے قریب ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر اخبارات میں آچکے ہیں اور یہ ٹینڈر "29"مارچ کو انتہائی صاف شفاف طور پر کھولے جاینگے اور تمام کاموں میں معیار کو خاص طور پر دیکھا جائے گا ۔
میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نے بتایا کہ ہم نے پریس کلب کے صحافی دوستوں کے مطالبے پر پریس کلب عمرکوٹ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کےلیے "55"لاکھ روپے رکھیں ہیں ضرورت ہوئی تو اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے خالد سراج سومرو نےکہا کہ وہ عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور میں ہمیشہ بے لوث ہوکر عوام کی خدمت کی ہے اور میری بھرپور کوشش ہے کہ حکومت سندھ سے عمرکوٹ کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک جامع پیکج منظور کرایا جائے دوسری طرف عمرکوٹ کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرکوٹ میونسپل کمیٹی کو فی وارڈز کے بجائے عمرکوٹ سٹی کی آبادی کے تناسب سے بجٹ دیا جائے ۔
Urdu Khabrain
Friday, 9 March 2018
عمرکوٹ کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر طلب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment