https://goo.gl/DeFpQ2
پشاور (آن لائن)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں سرکاری ذرائع کے مطابق کم از کم 45 قیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایڈز کے مریضوں کے علاوہ 60 قیدی ٹی بی کا شکار ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس میں مبتلا قیدیوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ قیدیوں کی سکریننگ کی جا رہی ہے
تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ قیدی کہیں خطرناک بیماریوں کا شکار تو نہیں ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع صوابی کی حوالات میں 19 قیدی ایڈز میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ دیگر جیلوں میں 25 کے لگ بھگ قیدی ایسے ہیں جو اس خطرناک مرض کا شکار ہیں۔صوبے کی تمام جیلوں میں ان دنوں قیدیوں کے مہلک بیماریوں کے حوالے سے معائنے کیے جا رہے ہیں۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شاہداللہ خان نے بی بی سی کو بتایا کہ صوبے کی جیلوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور قیدیوں کی فلاح کے لیے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔صوبے کی جیلوں میں گذشتہ ماہ سکریننگ شروع کی گئی تھی اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ اس وقت صوبے کی جیلوں میں 11 ہزار سے زیادہ قیدی موجود ہیں جن کے معائنے کیے جا رہے ہیں۔قیدیوں کی سکریننگ یا طبی معائنہ اب جیلوں میں مستقل طور پر جاری رہے گا اور اس طریقہ کار سے اب ہر قیدی کو گزرنا پڑے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ جیل میں قیدیوں کی طبی حالت کیا ہے اور انھیں کس جگہ اور کن قیدیوں کے ساتھ رکھنا چاہیے۔آئی جی جیل خانہ جات نے
کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کے حوالے سے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جلد ہی صوبے میں قیدیوں کے لیے تشخیصی مرکز قائم کیا جا رہا ہے جہاں قیدیوں کو مکمل طبی معائنے سے گزارا جائے گا اور اس میں نفسیاتی معائنہ بھی شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت نئی جیلیں تعمیر کی جا رہی ہیں، مردان جیل مکمل ہو چکی ہے جہاں قیدیوں کو لایا گیا ہے، پشاور اور ہنگو جیل بھی تقریباً تیار ہے اور بہت جلد محکمہ جیل خانہ جات کے حوالے کر دی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان، صوابی اور سوات کی جیلوں پر کام جاری ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, آنے, بیماریوں, جیلوں, خطرناک, خیبر, سامنے, صورتحال, طبی, قیدیوں, مبتلا, معائنہرپورٹس, میں, نکلےتشویشناک, پاکستان, پختونخوا, پر, کا, کن, کی
Sunday, 11 March 2018
خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کا طبی معائنہ،رپورٹس سامنے آنے پر کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا نکلے،تشویشناک صورتحال
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment