https://goo.gl/wxEXQw
لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ سری دیوی کی موت پر جہاں کئی فلموں کی نمائش و شوٹنگ مؤخر کردی گئی تھی۔وہیں اب شوبز کے کئی اہم ایونٹ بھی منسوخ کیے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اور اس حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ سری دیوی کا خاندان رواں برس کوئی بھی تقریب کرنے کے موڈ میں نہیں ہے، اور خاندان کی جانب سے رواں برس ہونے والے تمام ایونٹس منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔سری دیوی کے خاندان میں رواں برس ہونے والی اہم ترین تقریب اداکارہ سونم کپور کی شادی تھی، جو جون یا جولائی میں ہونی تھی۔تاہم اب تازہ اطلاعات ہیں کہ کپور خاندان نے سری دیوی کی موت کے بعد سونم کپور کی شادی منسوخ کردی ہے۔خیال رہے کہ سونم کپور اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور کی بھتیجی ہیں۔بونی کپور اداکارہ سونم کپور کے والد انیل کپور کے بڑے بھائی ہیں، جب کہ سنجے کپور بھی سونم کے چھوٹے چچا ہیں۔اسی خاندان کےدیگر معروف فردوں میں اداکار ارجن کپور اور جھانوی کپور بھی ہیں، جو رواں برس فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔اداکارہ سونم کپور کی شادی ممبئی کے کاروباری شخص آنند آہوجا سے رواں برس جون یا جولائی میں ہونا تھی، تاہم سری دیوی کی موت حادثاتی موت کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔
دکن کیرونیکل نے کپور خاندان کے ذرائع سے اپنی خبر میں بتایا کہ اگرچہ ابھی سونم کپور کی شادی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم امکان ہے کہ اسے منسوخ کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کپور خاندان اس وقت صدمے میں ہے، اس لیے وہ رواں برس سونم کپور کی شادی سمیت دیگر تقریبات کرنے کے حق میں نہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Thursday, 8 March 2018
سونم کپورنے شادی منسوخ کردی۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment