Thursday, 8 March 2018

پی آئی اے کی باری آگئی

https://goo.gl/wzeRi3
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی آئی اے میں اربوں روپے سے کراچیہ پر حاصل کئے گئے جہازوں کی تفصیلات منظر عام پر آئیں ۔ کرپشن اور بددیانتی پر نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں پی آئی اے میں 37 جہاز ڈرائی اور ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے اور یہ جہاز ترکی کی ایئرکمپنیوں سے حاصل کئے گئے جس میں اربوں روپے کی مالی بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں ۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ڈرائی لیز پر 18 جہاز جبکہ ویٹ لیز پر 19 جہاز حال کئے گئے ۔2جمبو جیٹ جہاز ایئرلینڈ سے حاصل کئے گئے تھے۔ جو ابھی تک پی آئی کے ہوائی بیڑے میں شامل ہیں ۔5 جہاز ترکی کی کمپنی کورڈن ایئرلائنز سے حاصل کئے گئے جو اب واپس کمپنی کو دے دیئے گئے ہیں جبکہ 5 جہاز ترکی پیگاسس نامی کمپنی سے حاصل کئے گئے تھے جن میں 4 آپریشنل ہیں اور اہیک جہاز واپس کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف دور میں چیکوسلوکیہ کی 2 ایئر کمپنیاں سمارٹ ونگ اور ٹریول سروس سے بھی ایک ایک جہاز لیز پر حاصل کئے گئے تھے سابقہ حکومت نے بلغاریہ کی ایئردایا کمپنی سے 3 جہاز حاصل کئے جو اب واپس کر دیئے گئے ہیں جبکہ اردن کی ہوائی کمپنی سے بھی ایک جہاز لیز پر حاصل کیا گیا تھا جو واپس کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف حکومت نے ملائیشیا کی ایئرکمپنی ایئر ایشیا ایکسیس سے 2 جہاز لیر پر حاصل کئے تھے جو واپس کر دیئے گئے جبکہ سری لنکا کی ہوائی کمپنی سے بھی ایک جہاز حاصل کیا گیا تھاجو واپس کر ویٹ لیز پر 19 جہازوں میں سے 12 جہاز بوئن گ 737 جبکہ 4 جہاز ایئربیس سیریز320A جبکہ 3 جہاز ایئربس سیریز 330A ساخت کے تھے ۔

ڈرائی لیز پر حاصل کئے گئے جہازوں میں برمودا جزیرہ کی کمپنی اٹاوہ لیزنگ لمٹیڈ سے 5 جہاز ڈرائی لیز پر لئے گئے تھے جو ابھی تک پی آئی اے کے ایئربیڑے میں شامل ہیں یہ کمپنی اس جزیرہ میں ہے جہاں 800 سے زائد پاکستانیوں نے لوٹی ہوئی دولت چھپا رکھی ہے جس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز بھی شامل ہے ۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...