https://goo.gl/6EkPiD
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں بدھ کے روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آ کر کھیلنے کا ارادہ بدل لیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج ایک اہم میٹنگ کرے گا جس میں ان غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق بات چیت ہو گی جو پاکستان آنے پر رضامند ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیوین پیٹرسن اور ریلی روسو تو پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر چکے تھے جبکہ شین واٹسن، جون ہیسٹنگز اور بین لافلین ہچکچاہٹ کا شکار تھے لیکن دھماکے کے بعد ان تینوں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل جنوبی افریقی بلے باز جین پال ڈومنی نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی لیکن اس دھماکے کے بعد وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اسلام آباد کے لیوک رونچی بھی پاکستان آنے پر رضامند تھے لیکن اب وہ بھی انکار کر سکتے ہیں۔
کراچی کنگز کے این مورگن تو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں ان کی جگہ دیگر غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہیں۔
Urdu Khabrain
'Online Sports Khabrain, Daily Sports khabrain, Kheel Ki Duniya, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, PSL Khabrain, PSL Live, PSL Matches, PSL News, Sports Khabrain, Sports Urdu News, Update Sports Khabrain, Urdu Sports Khabrain, Viral Sports khabrain, آنے, آپ, ارادہ, ارادے, بدل, بعد, بھی, تھا, جائیں, جان, جس, دئیے, دھماکے, دیا, سے, غیر, لاہور, ملکی, نے, وہی, پاکستان, پریشان, ڈر, کا, کر, کون, کھلاڑیوں, کے, گے, ہو, ہوا
Saturday, 17 March 2018
وہی ہوا جس کا ڈر تھا، لاہور دھماکے نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ارادے بدل دئیے، کون سے غیر ملکی کھلاڑیوں نے دھماکے کے بعد پاکستان آنے کا ارادہ بدل دیا؟ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment