Saturday, 17 March 2018

پی ایس ایل میں کل کن ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے دلچسپ اور حیران کن خبر آ گئی، تفصیلات جان کر ہی سب کمر کس لیں گے

https://goo.gl/dJvLAs
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا لیگ مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور لاہور قلندرز کے بعد ملتان سلطانز بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں شامل تمام 6 ٹیموں کے 10، 10 میچز مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی تھیں جبکہ پشاور زلمی نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کو شکست دے کر اور کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کراچی کنگز 11 پوائنٹس کیساتھ دوسرے، پشاور زلمی 10 پوائنٹس کیساتھ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور دلچسپ بات یہ ہے جن ٹیموں کے درمیان آخری لیگ میچ کھیلا گیا وہی ٹیمیں پہلا پلے آف میچ بھی کھیلیں گی یعنی 18 مارچ بروز اتوار پہلا پلے آف میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے پہلے پلے آف میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔ دوسرا پلے آف پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور جو ٹیم جیتے گی وہ پہلے پلے آف کی شکست خوردہ ٹیم سے مقابلہ کرے گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔
Urdu Khabrain
'Online Sports Khabrain, Daily Sports khabrain, Kheel Ki Duniya, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, PSL Khabrain, PSL Live, PSL Matches, PSL News, Sports Khabrain, Sports Urdu News, Update Sports Khabrain, Urdu Sports Khabrain, Viral Sports khabrain, آ, اور, ایس, ایل, تفصیلات, جائے, جان, حیران, خبر, درمیان, دلچسپ, سب, لیں, میچ, میں, ٹیموں, پاکستانیوں, پی, کر, کس, کل, کمر, کن, کھیلا, کیلئے, کے, گئی, گا, گے, ہی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...