https://goo.gl/iNUMR8
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلوں کے دوران ہی پاکستانیوں کیلئے کرکٹ کے میدان میں سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رواں مہینے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔
ایسے اہم ترین غیر ملکی باﺅلر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا کہ سرفراز خوشی سے سرشار ہو گئے، اس باﺅلر نے بگ بیش لیگ میں کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جان کر ہی بلے بازوں کی ٹانگیں کانپ جائیں
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ یکم اپریل کو ہو گا جبکہ دوسرا میچ 2 اپریل اور تیسرا میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز گزشتہ سال نومبر کے ہونا تھی تاہم خراب موسم، لاہور میں سموگ کی بدترین صورتحال اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی شرکت کے باعث سیریز ملتوی کی گئی۔
ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 میچ کیلئے لاہور آمد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے بھی بالکل تیار ہے۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی دورہ ویسٹ انڈیز کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ صرف میچ کی تاریخوں میں تبدیلی ہوئی ہے اور اب یہ میچ مارچ کے بجائے یکم اپریل سے 4 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 7 March 2018
”پاکستانیو!!! ہم آ رہے ہیں۔۔۔“ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی، ٹیم کب آ رہی ہے؟ پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا کر بھارتیوں کو شدید ”مرچیں“ لگا دیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment