Wednesday, 7 March 2018

عمران خان اور بلاول چچا بھتیجاہیں،پہلے سے ایک ساتھ ہیں، طلال چودھری کا الزام

https://goo.gl/qWDz7Y
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کواکثریت حاصل ہونے پر چیئرمین سینٹ بنانے کا حق ہے ،انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بلاول چچا بھتیجاہیں اور پہلے سے ایک ساتھ ہیں،دونوں اکٹھے ہو کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ہم عوام کے پاس کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے لیکن یہ کیا لے کر جائیں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ جس کے پاس اکثریت ہے چیئرمین سینٹ اس کا ہونا چاہئے ،اکثریت نہ ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کی حمایت کی ، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کی حمایت کی ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کواکثریت حاصل ہونے پر چیئرمین سینٹ بنانے کا حق ہے ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...