https://goo.gl/vqKHHK
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کروانے کی کوششوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے ، برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کروانے کی کوشش اس لئے کی گئی تھی کیونکہ وہ قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات کا ساتھ دینے میں ناکام رہے تھے۔
بی بی سی اردو کے مطابق انہوں نے ایسی افشا شدہ ای میلز حاصل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بزنس مین ایلیٹ بروئڈی جوکہ عرب امارات سے منسلک ٹرمپ کا ڈونر ہے نے اکتوبر 2017 میں امریکی صدر سے ملاقات کر کے ان پر زور دیا تھا کہ وہ ٹلرسن کووزارت خارجہ سے برطرف کر دیں۔مزید ای میلز میں امریکی وزیرِ خارجہ کو جیلی کا مینار اور کمزور کہتے ہوے یہ بھی کہا کہ انہیں تھپڑ لگانے کی بھی ضرورت ہے۔بروئڈی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قطر نے ان کی ای میلز ہیک کی ہیں۔تا ہم قطری حکام نے ہیکنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت ان الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
بروئڈی کی کمپنی سرسینس کے عرب امارات کے ساتھ کروڑوں ڈالر کے معاہدے ہیں۔اکتوبر میں صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے وہ قطر سے ہو کر آئے تھے۔ایک ای میل میں بروئڈی نے لکھا کہ انہوں صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ ٹلرسن کو کسی سیاسی طور پر مناسب وقت پر برطرف کر دیں کیونکہ ان کی کارکردگی خراب ہے۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 7 March 2018
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کروانے کی کوششوں کا انکشاف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment