https://goo.gl/a8DY7w
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چین کی ایک کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔چینی شہر لانزو کے تجارتی وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں کاروباری شراکتیں قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفد میں سکیلیٹرزایلیویٹرز اور لفٹیں تیار کرنے، بیٹری سے
چلنے والی گاڑیاں بنانے والی فرمز سمیت دیگر کمپنیوں کے نمائندگان شامل تھے۔ چینی وفد کے سربراہ سویسیان پے نے کہا کہ چینی کمپنی ایسٹرن ایلیویٹرز بلند عمارتوں، ایئرپورٹس اور بڑے شاپنگ مالز میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈیوٹی اسکیلیٹرز، ایلیویٹرز اور لفٹیں تیار کرتی ہے جو اپنے اعلیٰ معیار اور بہتر سروس کی وجہ سے مشہور ہے۔وفد میں شامل بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی پاکستان میں اس گاڑی کو متعارف کرانا چاہتی ہے، گاڑی کی بیٹری 6 سے 8 گھنٹے میں فل چارج ہو جاتی ہے جو 150 کلومیٹر تک چلتی ہے، گاڑی کو دوبارہ چارج کرنے کے لیے ری چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد ان شعبوں میں کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے لیے مقامی پارٹنرز کو تلاش کرنا ہے۔تجارتی وفد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے چین اور پاکستان کو طویل المدت پارٹنرشپ کی راہ پر ڈال دیا ہے اور وہ پاکستان کی تاجر برادری کے ساتھ باہمی فائدہ مند کاروباری شراکتیں قائم کرنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد چیمبرکے سینئر نائب صدر محمد نوید نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک کی وجہ سےپاکستان میں مختلف
شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے بہت سے نئے مواقع پیدا ہو چکے ہیں یہ مناسب وقت ہے کہ ہم پاکستانیوں کے ساتھ اپنے تعلقات اور اتحاد کو یقینی بنائے اسی حوالے سے انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کر کے دلچسپی کے شعبوں میں جوائنٹ وینچرز پر توجہ دیں، پاکستان میں بہت سے نئے تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں ہیوی ڈیوٹی سکیلیٹرز، ایلیویٹرز اور لفٹوں کی طلب موجود ہے۔محمد نوید نے مزید کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں ہی یہ مصنوعات تیار کی صنعت لگانے کی کوشش کریں جس سے وہ پاکستان کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ خطے کے ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کرنے کے قابل ہوں گے۔ محمد نوید نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر سی پیک سہولتی مرکز قائم کرے گا جس میں چیمبر کے ممبران کو چینی زبان بھی سکھائی جائے گی تاکہ وہ چین کے نجی شعبہ کے ساتھ بات چیت کرنے اور کاروباری معاملات طے کرنے میں سہولت محسوس کریں۔چیمبر کے نائب صدر نثار مرزا نے امید ظاہر کی کہ چینیوفد کے دورے سے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان کاروباری شراکتیں قائم کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ہوگی
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Wednesday, 14 March 2018
مشہور زمانہ کمپنی کا پاکستان میں سستی ترین گاڑیوں کاپلانٹ لگانے کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment