https://goo.gl/xbT3SJ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کے بلے باز عمر اکمل کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، سنیل نارائن، انٹون ڈیوچ، عامر یامین، آغا سلمان، کپتان برینڈن میکولم، فخر زمان، سلمان ارشاد، دنیش رامدین، عمران خان جونیئر، سہیل خان اور یاسر شامل میدان میں نظر آئیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی حتمی گیارہ رکنی ٹیم میں لیوک رونچی، صاحبزادہ فرحان، جے پی ڈومنی، کپتان مصباح الحق، حسین طلعت،آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، اسٹیون فن، محمد سمیع اور سمت پٹیل شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچوں میں اسے شکست کا سامنا رہا تاہم آج کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرعزم ہیں۔لاہور قلندر کو ایونٹ میں رہنے کے لئے اگلے میچز جیتنا ہوں گے، پوائنٹس ٹیبل پر منفی پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز سب سے پیچھے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی اب تک ایونٹ میں کارکردگی نپی تلی رہی اور اسے 5 میچز میں سے تین میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مصباح الیون اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
Urdu Khabrain
Saturday, 10 March 2018
اسلا آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصبا ح الحق نے ٹاس جیت کر ایسا فیصلہ کر لیا کہ برینڈن میکلم کو ابتدا میں ہی جھٹکا لگ گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment