https://goo.gl/2CsvuU
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین لانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
نجی نیوز چینل جیو نیو ز کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے آزاد سینیٹرز اور دیگر چھوٹی جماعتوں سے منتخب ہونے والے سینیٹرز سے رابطوں کے لیے چار رکنی کمیٹی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے آج اپنی رپورٹ پارٹی قائد کو پیش کی۔چار رکنی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، ایاز صادق اور مشاہد حسین سید شامل تھے جنہوں نے الگ الگ اپنی رپورٹ پیش کی۔ذرائع کے مطابق چاروں رہنماوں نے اپنی رپورٹ میں پارٹی کو سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نشست لینے کے لیے مطلوبہ اکثریت ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے دھڑوں، فنکشنل لیگ اور دیگر چھوٹی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر میاں نوازشریف نے بھی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے لیے مطلوبہ 53 ووٹوں سے ایک زیادہ 54 ووٹ دستیاب ہیں۔
Urdu Khabrain
Saturday, 10 March 2018
نواز شریف کو بڑی خوشخبر ی مل گئی ،عمران خان کی امیدوں پر پانی پھر گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment