Saturday, 24 March 2018

اداکار فیروز خان کی شادی ،دولہے کی بہن پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک بھی میدان میں آگئیں، اپیل کردی

https://goo.gl/j3WW5W
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان کی شادی پر مداحوں سے درخواست کی ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے. اداکار فیروز خان کی شادی مارچ کے آخر میں ان کے گھر پر ہو گی. اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ ان کے بھائی ادکار فیروز خان کی شادی پر

ان کے خاندان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کیا جائے.خیال رہے کہ فیروزخان 30 مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب آئندہ ماہ 3 اپریل کو ہوگی.فیروز خان کی ہونے والی اہلیہ کا نام علیزہ بتایا جا رہا ہے، جن کا تعلق کراچی سے ہی ہے. فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پرمولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کی تصویر شئیر کی ہے، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ مولانا طارق جمیل ہی ان کا نکاح پڑھائیں گے
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...