https://goo.gl/vwvmcy
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارت سفارتی اداب بھی بھول گیا ،بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے افسران و اہلکاروں کو ہراساں کیا جا نے لگا ،سفارتی عملے کی گاڑیاں روک کر نازیبا الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں اور پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کو سکول جانے سے روکا گیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق چانکیہ پوری میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سینئر افسر کی گاڑی کو روک کر ہراساں کیا گیا اور اس دوران ان کے لیے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا ۔پاکستانی ہائی کمیشن کی 2گاڑیوں کے ایکسڈنٹ کیے گئے جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن آنے والے افراد کو بھی روکا جا رہا ہے جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے نے بھارتی حکام کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔بھارت کو احتجاجی مراسلے اور نئی دہلی میں ملاقاتیں کر کے اس صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،بھارتی رویے سے سفارتی عملے اور فیملی کا رہنا مشکل ہو رہا ہے ،صورتحال یہ ہی رہی تو سفارتی عملے کے اہل خانہ کو واپس بلانا پڑے گا ۔
Urdu Khabrain
Sunday, 11 March 2018
بھارتی حکام نے پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کے ساتھ ایسا سلوک کردیا کہ دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات مزیدبگڑ گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment