Sunday, 11 March 2018

پچ کے حالات سپنرز کے مطابق تھے جس وجہ سے اچھا پرفارم کرنے میں مدد ملی: شاہد آفریدی

https://goo.gl/FfUUYa
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کنگز کے آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میچ کے دوران پچ کے حالات سپنرز کے مطابق تھے جس وجہ سے اچھا پرفارم کرنے میں مدد ملی۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پرشاندار باولنگ کرنے پر ’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوار ڈ حاصل کرنے کے بعدشاہد آفریدی کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں بابر اعظم کو کریڈ ٹ دوں گا جنہوں نے اچھا پرفارم کیا اور میں نے آج جو میچ کے حوالے سے پلان کیا ہوا تھاسب اس کے حساب سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ جو سوچا ہو اسی کے مطابق ہوتا رہے لیکن بعض اوقات رنز کے مطابق تبدیلی کرنی پڑتی ہے جبکہ اچھی ٹیموں کے خلاف جیتنے سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے مخالف ٹیم ملتان سلطانز کے 3بلے بازوں کو محض 18 رنز دے کر اپنا شکار بنایا ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...