https://goo.gl/jbucRj
پولیس کے مطابق دیبکمار کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار سچن تندولکر کی بیٹی کو کرکٹ سٹیڈیم میں دیکھا تھا
نڈیا میں پولیس نے ایک شخص کو کرکٹر سچن تندولکر کی بیٹی کو حراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
دیبکمار میٹی پر الزام ہے کہ انھوں نے سچن تندولکر کے گھر 20 سے زیادہ بار فون کیا اور سارا تندولکر کو دھمکیاں دیں کہ اگر انھوں نے اس سے شادی سے انکار کیا تو وہ سارا کو اغوا کر لے گا۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق دیبکمار کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور وہ سچن کو اپنا سسر کہتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ شخص انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کا رہائشی ہے اور اتوار کو اسے وہیں سے حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ سارا تندولکر ممبئی میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہیں اور اس شخص کے خلاف انھوں نے ممبئی پولیس کو ہی شکایت درج کروائی تھی۔
پولیس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس شخص کو گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا ہے اور پیر کو اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق دیبکمار کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار سچن تندولکر کی بیٹی کو کرکٹ سٹیڈیم میں دیکھا تھا۔
اس شخص کے مطابق تندولکر کے گھر کا فون نمبر اس نے اپنے ایک رشتہ دار کے ذریعے حاصل کیا، تاہم پولیس اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے
Urdu Khabrain
Breaking Indian News, India Urdu News, Latest India News, Online India News, Top India News
Saturday, 24 March 2018
تندولکر کی بیٹی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment