https://goo.gl/SB72Xr
سگریٹ، پائپ اور حقے کے دھوئیں سے صرف انسان ہی لطف اندوز نہیں ہوتے، ان میں ہاتھی بھی شامل ہیں۔ (فوٹو: کرناٹک وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی)
دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کی وائلڈلائف کنزرویشن سوسائٹی نے چند روز پہلے اپنے فیس بک پیج پر منہ سے دھواں اُڑاتے ہوئے ایک ہاتھی کی ویڈیو شیئر کرائی ہے جو بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اگرچہ پہلے بھی اس طرح کی خبریں آچکی ہیں لیکن کسی کو ہاتھیوں کے دھواں اُڑانے والی بات پر یقین نہیں آیا تھا۔ تاہم اس ویڈیو نے یہ الجھن بھی رفع کردی ہے۔ ہاتھی ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس بارے میں فی الحال کوئی کچھ نہیں جانتا۔ البتہ اتنا ضرور ثابت ہوگیا ہے کہ ہاتھی بھی دھواں اُڑاتے ہیں۔
کرناٹک وائلڈلائف کنزرویشن سوسائٹی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں جس ہاتھی کو منہ سے دھواں اُڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس کی عمر اندازاً 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, ایکسپریس, حقہ, رہا, عجیب و غریب, پی, کیا, ہاتھی, ہے, یہ
No comments:
Post a Comment