https://goo.gl/d7Da98
لندن(نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے مسلمانوں کے خلاف چلنے والے اینٹی مسلم گروپ”برطانیہ فرسٹ‘ اور اس کے دو رہنماؤں پر پابندی عائد کردی ہے۔برطانوی جریدے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نفرت پھیلانے والوں کے خلاف ان دنوں کافی متحرک ہے اور اسی سلسلے میں ایک شاندار قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی مسلم گروپ
اور اس کے رہنماؤں کا پیج فیس بک سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔فیس بک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ گروپ متعدد مرتبہ کمیونٹی معیار کی خلاف ورزی کررہا تھا جس کی بناءپر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ لوگوں کی جانب سے اس گروپ کے خلاف کئی شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ نے پہلے وارننگ دی اور باز نہ آنے پر گروپ اور اس کے رہنماو¿ں پر پابندی لگادی۔برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا۔ انتہا پسند رہنماو¿ں کی وجہ شہرت نومبر میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلم مخالف ویڈیوز کو شیئر کرنا تھا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس گروپ کے فالورز میں ایک ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, 18 March 2018
فیس بک نے مسلم مخالف گروپ”برطانیہ فرسٹ“ پر پابندی لگادی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment