Saturday, 24 March 2018

پی ایس ایل،کامران اکمل کی شاندار سنچری ،پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ گیا

https://goo.gl/5ro6WS
شارجہ(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا اور پہلے ہی اوور میں 19 رنز بنا ڈالے تاہم دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر رکی ویسلز کائلز ایبٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پشاور کو دوسرا نقصان ساتویں اوور میں 61 کے مجموعی سکور پر ہوا جب یاسر شاہ نے ڈوین سمتھ کو 14 رنز پر بولڈ کیا۔دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کامران اکمل اور محمد حفیظ نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا جس میں کامران اکمل نے 38 گیندوں پر شاندار ففٹی سکور کی۔دو کھلاڑیوں کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کامران اکمل اور محمد حفیظ نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا ،محمد حفیظ 27 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ دوسری جانب سے کامران اکمل نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 59 گیندوں پر سنچری سکور کی۔ کامران اکمل اس سنچری کے ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے چوتھے پاکستان کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ کامران اکمل پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔پشاور زلمی کی جانب سے فخر زمان اور ڈیوسچ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن قلندرز کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور تیسرے اوور میں حسن علی نے 19 کے مجموعی سکور پر فخر زمان کو سلو ڈلیوری پر بولڈ کر دیا، فخر نے 6 رنز کی اننگز کھیلی۔ قلندرز کے قائد میکولم بھی خاطر خواہ کارکردگی کا

مظاہرہ نہ کر سکے اور 7 کے انفرادی سکور پر سمین گل نے بولڈ کر دیا۔دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد ڈیو چچ اور سلمان آغا نے بہترین انداز سے اپنی ٹیم کا سکور آگے بڑھایا۔ڈیوچچ نے 29 گیندوں پر شاندار ففٹی سکور کی جبکہ آغا سلمان 95 کے مجموعی سکور پر 28 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر لیام ڈاسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اننگز کے 15 ویں اوور

میں حسن علی کی گیند پر سمین گل نے ڈیوچچ کا کیچ ڈراپ کیا لیکن اسی اوور میں حسن علی نے انہیں محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔صدف گلریز اور سہیل اختر نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 172 رنز تک پہنچایا، دونوں نے بالترتیب 26 اور 30 رنز کی اننگز کھیلیں اور ناٹ آؤٹ رہے۔آج ایونٹ کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ کراچی کنگز کےلئے اہمیت کا حامل ہے۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...