https://goo.gl/q1G8qU
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ سے قبل لاہور میں خوب بارش ہوئی جس کے باعث قذافی سٹیڈیم کی گراﺅنڈ بھی گیلی ہو گئی تھی اور میچ بظاہر نہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا لیکن ایسے میں پاک فوج نے نا ممکن کو ممکن کردکھا اور چند ہی گھنٹوں میں ہیلی کاپٹرز کی مدد سے گراﺅنڈ کو اس حد تک خشک کردیا کہ با آسانی میچ ہو سکے ۔پاک فوج کی اس شاندار کاوش پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید نے بھی شکریہ ادا کردیا ۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے چند تصا ویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹرز گراﺅنڈ کو خشک کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز سے پشاور زلمی کا میچ ممکن بنانے کے لیے پاک فوج کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بارش اور گیلی آوٹ فیلڈ کے باوجود پاک فوج کی کوششوں سے میچ کے لیے کنڈیشنز بہتر ہو گئیں ۔جاوید آفرید نے مزید کہا کہ اتنے کم وقت میں گراﺅنڈ کو میچ کے لیے تیار کرنا آسان کام نہیں تھا۔
Urdu Khabrain
'Online Sports Khabrain, Daily Sports khabrain, Kheel Ki Duniya, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, PSL Khabrain, PSL Live, PSL Matches, PSL News, Sports Khabrain, Sports Urdu News, Update Sports Khabrain, Urdu Sports Khabrain, Viral Sports khabrain, آفریدی, بات, بعد, جاوید, جو, دل, دی, زلمی, فتح, فوج, لیے, مالک, نے, پاک, پاکستانی, پشاور, کام, کہہ, کی, کیا, کے, ہر, ہمارے
Sunday, 25 March 2018
”پاک فوج نے ہمارے لیے جو کام کیا ۔۔۔“فتح کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ہر پاکستانی کے دل کی بات کہہ دی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment