Friday, 2 March 2018

گدھے کے گوشت کے بعد اب لاہور کی عوام کولہسن کے نام پرکیا کھلایا جا رہا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائینگی!

https://goo.gl/6M8urm
لاہور(ویب ڈیسک) غیر معیاری اور مضر صحت بھارتی لہسن لاہور کی سبزی منڈیوں میں پہنچنے کا انکشاف۔ وفاقی وزارت تجارت کا حکومت آزاد کشمیر کو مراسلہ۔ لاہور میں بھارتی لہسن کی فروخت پر باپندی عائد کردی گئی۔ بھارت سے غیر معیاری اور مضر صحت لہسن اور زرعی اجناس پاکستان بجھوانے کا نکشاف۔ مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر کے راستے بھیجا جانیوالا لہسن انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوا ہے۔

وزارت کامرس کے آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری کو لکھے جانیوالے مراسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت مضر صحت لہسن اور دیگر زری اجناس پاکستان بھجوا رہا ہے۔ مراسلے میں حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا یے کہ اس ممنوعہ لہسن سمیت دیگر تمام ایسی اشیاء کی درآمد روک دی جائے جن کی پیدوار مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہیں ہوتی۔ کشمیر کے چکوٹھی سیکٹر سے آنیوالا لہسن روزانہ کی بنیاد پر ستر سے اسی ٹن لاہور کی سبزی منڈیوں میں پہچایا جاتا ہے۔ ادھر وزارت کامرس کے مراسلے کے بعد لاہور میں بھی بھارتی لہسن کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...