Saturday, 3 March 2018

پی ایس ایل کا ہائی وولٹج ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آسان وکٹ پر بڑا ہدف دینے میں ناکام

https://goo.gl/LfXqC5
شارجہ (نیوزڈیسک) پی ایس ایل کے ہائی وولٹج ٹاکرے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آسان وکٹ پر بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کے سلسلے میں اہم میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ کے پہلے آؤٹ ہونےوالے بلے باز اسد شفیق تھے جو ثمین گل کی گیند پر صابر رحمان کو کیچ دے بیٹھے۔کوئٹہ کے بلے باز پاور پلے سے فائدہ اتھانے میں ناکام رہے، چھٹے اوور کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز صرف 31 رنز ہی بناسکے تاہم پاور پلے کے بعد شین واٹسن کی جارحانہ بیٹنگ نے اننگز کو سہارا دیا۔ انہوں نے محمد اصغر کے ایک اوور میں لگاتار 3 چھکے بھی لگائے۔عمر امین بھی واٹسن کی طرح جارحانہ بلے بازی کرنا چاہتے تھے تاہم وہ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی گیند پر وہاب ریاض کو کیچ دے سکے۔واٹسن خالد عثمان کی گیند پر ایک اور چھکا لگایا تاہم اسی اوور میں وہ 32 گیندوں پر 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔واٹسن کی جارحانہ اننگز کے باوجود کوئٹہ 10ویں اوور کے اختتام پر 68 رنز ہی بناسکی جبکہ اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں۔ کیون پیٹرسن بھی گزشتہ میچ کی پرفارمنس نہیں دکھاپائے اور 5 رنز بناکر ڈیرن سیمی کی گیند پر محمد اصغر کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے دوران زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کا شکار ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تاہم ان کی انجری کی نوعیت ابھی واضح نہیں۔رائلی روسوو 37اور سرفراز احمد 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،نواز 3رنز بنا کر عمید آصف کا شکار بنے ،انور علی تین رن بنا کرہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے ،اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پشاور زلمی میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کرس جارڈن کی جگہ صابر رحمان جبکہ ابتسام شیخ کی جگہ سمین گل کو موقع دیا گیا ہے۔دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز محمود اللہ کی جگہ ریلی روسی کو گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔دونوں ٹیموں کا پی ایس ایل میں یہ چوتھا میچ ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 2 جبکہ پشاور زلمی نے صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...