Sunday, 18 March 2018

امریکی خفیہ ایجنسی کی سربراہی کے لیے پہلی بار خاتون نامزد

https://goo.gl/WHSWhF
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہی کے لیے انٹیلی جنس افسر جینا ہیسپل کو نامزد کردیا۔ وہ اس عہدے پر براجمان ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپی کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مائیک پومپی کی جگہ ان کی نائب جینا ہیسپل کو سی آئی اے کی نئی سربراہ نامزد کردیا گیا۔ وہ اس عہدے کے لیے نامزد کی جانے والی پہلی خاتون ہیں۔



جینا ہیسپل گزشتہ 30 برس سے سی آئی اے سے وابستہ ہیں۔ 61 سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ملک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی اسٹیشن چیف رہ چکی ہیں۔

جینا کی بطور سی آئی اے سربراہ کی تعیناتی سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔ امکان ہے کہ ٹرمپ کی مخالف پارٹی ڈیموکریٹس کے تمام ارکان سینیٹ میں ان کی تعیناتی کے خلاف فیصلہ دے دیں جس کے بعد صدر ٹرمپ کو نیا سربراہ نامزد کرنا ہوگا۔

جینا ہیسپل پر تھائی لینڈ میں سی آئی اے کی ایک خفیہ جیل اور اس میں قیدیوں پر لرزہ خیز مظالم کے حوالے سے کافی تنقید بھی کی جاتی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکنز کے کئی ارکان بھی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کی مخالفت کریں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, امریکی, ایجنسی, بار, خاتون, خفیہ, خواتین, سربراہی, لیے, نامزد, پہلی, کی, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...