https://goo.gl/ZtiG7Y
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ہیڈکوارٹر میں خاتون ملازمہ نے فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی جب کہ فائرنگ سے دیگر 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا میں یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون ملازمہ نے دفتر میں پہلے فائرنگ کی جس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی جان کا
خاتمہ کردیا جب کہ خاتون کی فائرنگ سے دیگر 4 ملازمین بھی زخمی ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔فائرنگ کے بعد یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ سیکیورٹی الارم بجنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچنے کے بعد ملازمین کو عمارت سے باہر نکال دیا جب کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 36 سالہ خاتون نے پہلے فائرنگ کی جس کے بعد خودکشی کرلی تاہم پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد بعض ملازمین کی جانب سے ٹوئٹر پر واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئ ہیں۔ٹوئٹر پر یوٹیوب کے ملازم ویڈم لاروسیک لکھتے ہیں کہ یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی آواز سننے کے بعد لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔یوٹیوب کی سی ای او سوسان ووجکیک نے لکھا کہ ‘آج دفتر میں ہونے والی فائرنگ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ہماری تمام تر ہمدردیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خاص طور پر سب سے پہلے ایکشن لینے والوں کے ساتھ ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں جو فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے اور ایک مرتبہ پھر ہم دوبارہ ایک فیملی کی طرح ایک ساتھ ہوں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, 4 April 2018
یوٹیوب ہیڈ کوارٹرپر حملہ،گولیوں کی تڑتڑاہٹ، ہر طرف بھگدڑ ،ایمرجنسی نافذ،واقعہ کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment