https://goo.gl/ZpfHzr
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سرخ گوشت (گائے یا بکرے کا) کا استعمال اعتدال میں کرنا آنتوں کے کینسر سے بچانے میں اہم عنصر ثابت ہوسکتا ہے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ گوشت زیادہ کھانے والے افراد میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا
ہے۔تحقیق کرنے والی ٹیم کا ماننا تھا کہ نتائج سے ایسے افراد کو فائدہ ہوسکتا ہے جن کے خاندان میں کوئی اس جان لیوا مرض کا شکار رہ چکا ہو۔ماضی میں مختلف تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سرخ گوشت کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے جس کی وجہ اس میں سچورٹیڈ فیٹ کی مقدار زیادہ ہونا اور ممکنہ رسولی کا باعث بننے والے اجزا کا اسے پکانے کے دوران بننا، جبکہ آئرن بھی خلیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔آنتوں کا کینسر دنیا بھر میں کافی عام ہے خصوصاً خواتین اس کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق میں غذائی عادات اور کینسر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مزید تجزیے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔17 سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران اس میں شریک 32 ہزار رضاکاروں میں سے 500 میں آنتوں یا اس سے متعلقہ کینسر کی تشخیص ہوئی۔نتائج سے عندیہ ملا کہ سرخ گوشت سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے تاہم ریکٹل کینسر کا خطرہ اسے نہ کھانے سے کم نہیں ہوتا، ابھی یہ واضح نہیں کہ آخر یہ گوشت آنتوں میں اس مرض کا خطرہ کیوں بڑھاتا ہےاس تحقیق کے نتائج طبی جریدے انٹرنیشنل جرنل فار کینسر میں شائع ہوئے۔عام طور پر آنتوں کے کینسر میں جسم کے نچلے حصوں سے خون بہنا، پاخانے میں خون، آنتوں کی سرگرمیوں میں تبدیلی جو کم از کم تین ہفتے تک رہے، بغیر وجہ کے جسمانی وزن میں کمی، بہت زیادہ تھکاوٹ اور معدے کا درد۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain
Wednesday, 4 April 2018
سرخ گوشت کا اعتدال میں استعمال کیوں ضروری ہے؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment