Wednesday, 30 May 2018

گلگت بلتستان کی اپنی سول سروس بنانے کی اجازت دے دی گئی، وزیر اعظم -

https://is.gd/viZn8W
گلگت: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اپنی سول سروس بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، پاکستان کی سول سروس میں بھی گلگت بلتستان کا کوٹا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلگت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ جو بنیادی حقوق پاکستان کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں وہی گلگت بلتستان والوں کو بھی حاصل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب تمام اختیارات چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے پاس ہوں گے، مرکزی حکومت کا کردار محض مشورہ دینے تک محدود ہوگا، مرکزی فنڈ خرچ کرنے کا اختیار بھی اس کے پاس ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر، ہائی کورٹ جج اور چیف جسٹس بھی گلگت بلتستان ہی سے ہوں گے، 18 ویں ترمیم کے بعد والے حقوق اب گلگت بلتستان کو بھی حاصل ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن گلگت بلتستان کے لیے سنگ میل ہے، یہاں ترقی ہوگی، عوام کو حقوق ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ریکارڈ پر فخر ہے، جو کام ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اجازت, اعظم, اپنی, بلتستان, بنانے, دی, دے, سروس, سول, وزیر, پاکستان, کی, گئی, گلگت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...