Friday, 15 June 2018

وہ آدمی جو کبھی بھارت سے باہر نہیں گیا ، گھر بیٹھے بٹھائے دبئی میں 10کروڑ روپے کا مالک بن گیا، مگر کیسے ؟ آپ بھی طریقہ جانیے

https://goo.gl/1BSW9s
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ایسا ہندوستانی جو کبھی اپنی زندگی میں ہندوستان سے باہر نہیں گیا اس نے اپنے گھر بیٹھے بٹھائے دبئی میں لاکھوں ڈالرزکما لیے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق 40 سالہ پرابن تھامس ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالا کا رہائشی ہے اس نے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیااور ”دبئی ڈیوٹی فری ملینئم ملینئر“ کی قرعہ اندازی میں حصہ لے لیا۔اس نے پہلی دفعہ قرعہ اندازی میں حصہ لیاتھااور قسمت نے اس کاایسا ساتھ دیا کہ وہ لاکھوں ڈالرز کا مالک ایک ہی لمحے میں بن گیا۔

روسی پولیس اہلکار نے سڑک پر چلتی خواتین ڈرائیوروں کو روکنا شروع کردیا اور پھر ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا
پرابن تھامس نے بنگلورسے خلیج ٹائمز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے قرعہ اندازی کروانے والوں کی پہلی کال سنی تو مجھے اس بات پر بالکل یقین نہیں آیا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا ہو سکتا ہے اورمیں نے سمجھا کوئی مجھ سے جان بوجھ کرمذاق کر رہا ہے۔اس کے بعد جب میں نے دوبارہ آن لائن نمبر چیک کیا اور اسے جیتنے والے نمبر کے ساتھ ملا کر دیکھا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی، یہ میرے لیے ایک بہت ہی خوشگوار خبر تھی۔میں بھارت میں اکثر لاٹری خریدتا ہوں پر آج تک کبھی کوئی انعام حاصل نہیں کیا،ایسا لمحہ میری زندگی میں پہلی دفعہ آیا تھا جب میں نے اتنا بڑا انعام حاصل کر لیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...