Saturday, 16 June 2018

” یہ کیا شرمناک تصویر لگائی ‘مصری اداکارہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے حملہ کردیا، لیکن پھر اس نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

https://goo.gl/yoVGK6
قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بعض سوشل میڈیا صارفین لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے اپنے دوستوں اور فالوورز کو آگاہ رکھنا ضروری سمجھتے ہیں اورا یسا ہی کچھ مصرف اداکارہ دالیہ مصطفی نے کیا اور سوئمنگ پول سے اپنی ایک تصویرلے کر شیئرکردی جس پران کے فالوورز نے حملہ کردیا لیکن پھر اداکارہ نے ہمت دکھائی اور ایسا جواب دیا کہ آپ کے لیے بھی ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دالیہ مصطفی نے چھٹیوں کے دوران انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر سوئمنگ سوٹ میں ایک متنازعہ تصویر شیئرکی جس پر پوری عرب دنیا کے صارفین نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور اس تصویر کو نامناسب، فحش اور غلیظ تک قراردیدیا۔
وہ کام کر دیا جو آج تک نہ ہوا تھا لیکن وجہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا
سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کے بعد اداکارہ بھی خاموش نہ رہیں اور اپنے ناقدین کو انتہائی حیران کن جواب دیدیا۔ اپنی جوابی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ” آپ اچھے نہیں ہیں اور درحقیقت مجھے کوئی فکر نہیں کہ آپ کیا سوچتے ہیں،میں جو بھی پوسٹ کرتی ہوں، اگرآپ کو پسند نہیں تو آپ سوشل میڈیا پر مجھے فالو کیوں کرتے ہیں؟‘

اس کے بعد کچھ صارفین نے ان کی ہمت بھی بڑھائی اور اداکارہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور جو اس کی مرضی آئے ، وہ سب کچھ پوسٹ کرسکتی ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...