Friday, 22 June 2018

بھارت میں چوہوں نے 12 لاکھ روپے کے نوٹ کتر ڈالے

https://is.gd/dwbEjA




چوہے وائرنگ کے لیے بنے ہوئے سوراخ کے راستے مشین میں داخل ہوئے، پولیس فوٹو:فائل


آسام: بھارتی ریاست آسام میں چوہوں نے اے ٹی ایم میں موجود 12 لاکھ روپے سے زائد  مالیت کے نوٹ کُتر دیے۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک خراب اے ٹی ایم کو ٹھیک کرنے کے لیے کھولا گیا تو ٹیکشینز کی یہ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ مشین میں موجود 12 لاکھ روپے سے زائد کے نوٹ کترے ہوئے پڑے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ شاید چوہے وائرنگ کے لیے بنے ہوئے سوراخ کے راستے مشین میں داخل ہوئےاور وہاں موجود تمام کرنسی نوٹ کُتر ڈالے۔ مشین گزشتہ 12 روز سے خراب تھی۔ اے ٹی ایم مشین میں کُترے ہوئے نوٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اوربڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں۔

اے ٹی ایم چینل مینجر چندن شرما کا کہنا ہے کہ مشین میں 29 لاکھ روپے موجود تھے  چوہوں نے 12 لاکھ 38 ہزار مالیت کے نوٹوں کونقصان پہنچایا اور تقریباً 17 لاکھ روپے بچ گئے۔


Urdu Khabrain
12, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, بھارت, روپے, عجیب و غریب, لاکھ, میں, نوٹ, نے, چوہوں, ڈالے, کتر, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...