https://is.gd/BkO2DN
آسام: بھارتی ریاست آسام کے بینک کی اے ٹی ایم میں گھس کر چوہوں نے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے نوٹ کُتر ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں جب بینک کی ایک خراب اے ٹی ایم مشین کو ٹھیک کرنے کے لیے کھولا گیا تو ٹیکنیشنز یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مشین میں موجود 12 لاکھ روپے سے زائد کے نوٹ کترے ہوئے پڑے تھے۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ شاید چوہے وائرنگ کے لیے بنے ہوئے سوراخ سے مشین میں داخل ہوئے اور وہاں موجود تمام کرنسی نوٹ کُتر ڈالے، مشین ایک ہفتے سے خراب تھی۔
اے ٹی ایم کے چینل منیجر چندن شرما کے مطابق خراب ہونے سے قبل اس مشین میں 29 لاکھ روپے ڈالے گئے تھے، تقریباً 17 لاکھ روپے بغیر کُترے بچ گئے ہیں جبکہ 12 لاکھ 38 ہزار مالیت کے روپے کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں چوہوں پر ضبط کی جانے والی ہزاروں لیٹر شراب پینے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ریاست بہار نے 2016 میں شراب کی فروخت اور شراب نوشی پر پابندی عائد کردی تھی اور تقریباً ایک سال کے دوران پولیس نے کثیر تعداد میں شراب ضبط کی تھی۔
علاوہ ازیں ستمبر 2017 میں بہار میں سیلاب سے آنے والی تباہی کا ذمہ دار بھی چوہوں کو ٹھہرایا گیا تھا، بہار کے اس وقت کے وزیر راجیو رنجن سنگھ نے ایک ریویو میٹنگ میں کہا تھا کہ بہار میں سیلاب کی تباہی کا اصل سبب چوہے ہیں۔
Urdu Khabrain
ATM, Indian, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ایم, اے, روپے, عجیب و غریب, لاکھوں, میں, نے, ٹی, چوہوں, ڈالے, کتر, کر, گھس
Friday, 22 June 2018
اے ٹی ایم میں چوہوں نے گھس کر لاکھوں روپے کُتر ڈالے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment