https://is.gd/47okBK
راملہ (یو این پی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ غرب اردن میں شمالی شہرنابلس میں جماعین میں اسرائیلی فوج نے سابق فلسطینی اسیر کو حراست میں لے لیا۔مقامی شہری جہاد شحادہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے بیٹے عبدالرحمان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان کی 20روز بعد شادی تھی اور وہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔ادھر قراوہ بنی حسان میں سلفیت کے مقام پر اسرائیلی فوج نے نوجوان محمد عبداللہ ریان کو حراست میں لے لیا۔راملہ میں الامعری کیمپ میں چھاپے کے دوران 3 فلسطینیوں فراس جبر شوعانی، مروان الشنی، محمد ابو رویس کو حراست میں لیا۔
اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے تلاشی کے دوران یوسف ابو الھوی، محمد داد مرزوق صلاح جب کہ مراح رباح سے عمرو محمود عمرو الشیخ اور محمود اسماعیل الشیخ کو حراست میں لے لیا۔الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران عریف نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور محمود عودہ الحروب کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 19 June 2018
اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 13فلسطینی شہری گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment