https://is.gd/DOhpW0
کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر آج کم رہی اور 14 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ برقرار رہی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر کی پروان کچھ نیچے کی طرف آئی، کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 14 پیسے کمی کے بعد 121 روپے 46 پیسے تک پہنچی اس طرح دو روز میں ڈالر کی قدر 27 پیسے کم ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہوا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 125 روپے سے تجاوز کرگئی تھی جس کے بعد قیمت خرید 124 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 125 روپے 50 پیسے تک پہنچی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی اور مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 121 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 123 روپے سے تجاوز کرکے پہلے ہی نیا ریکارڈ بنا چکا، ڈیلرز کا مؤقف ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب روپے کی قدر شدید دباوٴ کا شکار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرانے کا فیصلہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا تھا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں کو پر لگے۔
یاد رہے کہ عید الفطر کی تعطیلا ت سے قبل روپے کی قدر میں کمی کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 9سو 26 روپے تک پہنچ گئیں تھی۔
Urdu Khabrain
14, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس, قیمت, میں, پیسے, ڈالر, کمی, کی
Friday, 22 June 2018
ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment