https://is.gd/TvPdrO
کابل: افغانستان میں طالبان کی مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 38 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغان حکام اور طالبان کے درمیان عید الفطر پر سہ روزہ جنگی بندی کے خاتمے کے بعد سے طالبان کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، گذشتہ روز بھی دہشت گرد حملوں میں درجنوں افغان فوجی مارے گئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں گزشہ بارہ گھنٹوں کے دوران افغان فورسز کے اڑتیس اہلکار مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب افغان حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے چار مختلف صوبوں میں یہ کارروائیاں سر انجام دیں جس کے باعث درجنوں ہلاکتیں ہوئیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز طالبان کی جانب سے افغان صوبہ بادغیس میں دو مختلف حفاظتی چوکیوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں تیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ مذکورہ حملے طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی سہ روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل گذشتہ روز بھی طالبان نے دو دہشت گرد حملے کیے تھے، افغان حکام نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا جسے طالبان نے مسترد کردیا تھا۔
واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر اشرف غنی نے کہا تھا کہ حکومت طالبان کے ساتھ طویل المدتی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کو مسترد کردیا تھا۔
Urdu Khabrain
38, Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, اہلکار, سیکیورٹی, طالبان, مختلف, پرتشدد, کارروائیاں, کے, ہلاک
No comments:
Post a Comment