https://goo.gl/8kn2Vj
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بدقماش لوگ ملک میں ہوں تو لوگوں کا جینا حرام کیے رکھتے ہیں اور بیرون ملک چلے جائیں تو ملک کے نام کو بٹہ لگانے سے باز نہیں آتے۔ ایسے ہی پاکستانیوں کے ایک گروہ نے برطانیہ میں ایک انسانیت سوز کام کر ڈالا ہے کہ سن کر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 10پاکستانی مردوں کا یہ گروہ کئی سال تک کم عمر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ان تمام لڑکیوں کی عمریں 12سے 18سال کے درمیان تھیں۔ ان میں سے ایک 16سالہ لڑکی کو انہوں نے اس وقت اپنے چنگل میں پھنسایا جب وہ 14سال کی تھی، انہوں نے اسے منشیات پر لگایا اور دو سال تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
ان بدطینت افراد کے خلاف بریڈفورڈ کراﺅن کورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان لڑکیوں کو مختلف لالچ دے کر اپنے ساتھ لے جاتے اور منشیات دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالتے، بعض لڑکیاں منشیات کی عادی ہوکر اور بعض ان کی دھمکیوں کے خوف سے بار بار ان کے پاس جانے پر مجبور ہو جاتیں اور یہ ان کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہتے تھے۔مذکورہ 16سالہ لڑکی بھی کئی بار گھر سے بھاگ کر ان ملزمان کے پاس گئی۔ ان ملزمان میں 37سالہ بشارت خلیق، 31سالہ ذیشان علی، 36سالہ یاسر مجید، 35سالہ پرویز احمد، 31سالہ اظہار حسین، 54سالہ سعید اختر ، 42سالہ نوید اختر،30سالہ محمد عثمان و دیگر شامل تھے۔ دو گورے بھی اس گینگ کا حصہ تھے۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ یہ گینگ لڑکیوں کو منشیات پر لگانے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے جسم فروشی کا دھندہ بھی کرواتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق تمام ملزمان نے اپنے خلاف عائد الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 June 2018
’مجھے 2 سال تک ان 10 مردوں نے مسلسل۔۔۔‘ 16 سالہ لڑکی نے پولیس کو ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ پاکستانی پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہو گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment