https://goo.gl/gJy6AG
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں معروف و مقبول آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی “ایپل” کے مستقبل کے حوالے سے کیا ارادے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔دنیا کا پہلا جدید سمارٹ موبائل متعارف کرانے والی کمپنی “ایپل” اب ایک منفرد آئی فون بنانے کی خواہشمند ہے۔ سمارٹ فونز کی دنیا میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر “ایپل” نے کچھ نیا
کرنے کا سوچا ہے اور مستقبل کے آئی فون کو منفرد بنانے کے لیے ابھی سے کام شروع کردیا ہے۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق “ایپل” 2020 تک اس منفرد آئی فون کو مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارداہ رکھتی ہے۔کمپنی کی کوشش ہے کہ آئی فون کو منفرد بنانے کے لیے اس میں پہلی بار فولڈ ایبل آئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے۔ جس کے لیے اس نے ایشیا کی ٹیکنالوجی کمپنیز سے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔ ایپل فولڈ ایبل آئی فون میں او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو بھی برقرار رکھے گا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل یہ منفرد فون ایشیا کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر تیار کرے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایپل کورین کمپنی “ایل جی” سمیت چین کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, 12 June 2018
2020 میں آئی فون کیسا ہوگا؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment