Tuesday, 12 June 2018

بھارت کا پاکستان کو بڑا دھوکہ ۔۔۔ پاکستانی حکام نے ایسا جوابی قدم اٹھا لیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

https://goo.gl/LComfk
کراچی(ویب ڈسک)بھارتی برآمد کنندگان کی جانب سے غیر میعاری روئی دینے پر پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے درآمدی روئی کی بھارت میں پری انسپکشن کرانے اورکچھ نے انڈین ایکسپورٹرز کے خلاف انٹرنیشنل کاٹن ایسوسی ایشن(آئی سی اے) میں اپیل داخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئندہ ملزروئی لینے سے پہلے معائنہکاری کیلیے نمائندہ بھی بھارت

بھیجاجائیگا،کاٹن۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ چند ماہ قبل حکومت پاکستان کے بھارت سے ڈیوٹی فری روئی کی درآمد کی اجازت دیے جانے کے باعث کئی پاکستانی ٹیکسٹائل ملزنے بھارت سے بڑے پیمانے پر روئی درآمدی معاہدے کیے تھے تاہم درآمد شروع ہونے سے قبل ہی روئی کی قیمتوں میں 5 سے 10 سینٹ فی پاؤنڈ اضافے کے باعث کئی بھارتی برآمد کنندگان نے پاکستانی ٹیکسٹائل ملزکے ساتھ کیے گئے سودے غیراعلانیہ طور پر منسوخ کردیے تاہم بھارت سے پاکستان آنے والی روئی کا معیارکچھ عرصے سے کافی خراب دیکھا جا رہا ہے۔جس پر پاکستانی ٹیکسٹائل نے فیصلہ کیا ہے کہ روئی کی درآمد سے قبل ان کے نمائندے بھارت جا کر روئی کی پری انسپکشن کریں گے تاکہ غیرمعیاری روئی درآمد ہی نہ کیا جائے جبکہ اطلاعات کے مطابق بعض پاکستانی ٹیکسٹائل ملزنے غیرمعیاری روئی برآمد کرنے والے ایسے بھارتی روئی برآمد کنندگان جو کلیم بھی قبول نہیں کر رہے کے خلاف آئی سی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں بلیک لسٹ کرایا جا سکے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی روئی برآمد کنندگان روئی کی قیمتوں

میں اضافے کے باعث کئی مرتبہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کے ساتھکیے گئے روئی برآمدی معاہدے منسوخ کر چکے ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...