Tuesday, 19 June 2018

شہزادہ ولید بن طلال نے سعودی کلب کو 20لاکھ ریال عطیہ دے دیا

https://goo.gl/ugp5EG
جدہ( نیوز ڈیسک)گزشتہ دنوں رٹز ہوٹل سے رہائی پانے والے سعودی شہزادہ ولید بن طلال کی ایک ٹویٹ نے سعودی فٹ بال کلب کو راتوں رات لاکھ پتی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ لکھا کہ ” ترکی آل الشیخ نے سعودی فٹبال کلبوں کی مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد وہ الہلا ل کلب کو 20 لاکھ ریال عطیہ کرتے ہیں” ۔
الہلال کلب نے حال ہی میں اپنے نئے سٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔ ولید بن طلال نے افتتاح کے موقع پر عطیہ کی گئی رقم کا باقاعدہ اعلان کیا۔ولید بن طلال نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ” اس مناسبت سے میں 20لاکھ سعودی ریال الہلال کلب کو عطیہ کررہا ہوں”۔ وہ الہلال اور امارات کی العین ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے پہنچے تھے۔ ان کے ہمراہ اہل خانہ اور انکی ورکنگ ٹیم بھی تھی۔واضح رہے کہ سعودی شہزادہ الولید بن طلال سعودی عرب کے بڑے فٹبال الہلال کلب کے اعزازی ممبر بھی ہیں ۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...