https://goo.gl/aBeoY4
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کی تمام مساجد میں اذان اور نماز کا وقت ایک کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر کچھ عرصہ تک چند مساجد میں عملدرآمد بھی کیا گیا مگر اس کے بعد دوبارہ مساجد میں اپنے مقرر کردہ اوقات پر اذان اور نماز کی ادائیگی شروع کر دی، اب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی طرف سے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی 606 مساجد نے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کیپابندیکے نفاذ کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اسلام آباد میں کل 615 مساجد ہیں جس میں سے 606 مساجد نے ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کی ادائیگی کے لیے رضا مندی کا اظہار کیا ہے، اس کے علاوہ سردار یوسف نے بتایا کہ تمام مسالک کی طرف سے نظام صلوۃ کے نفاذ کے لیے حمایت کا یقین دلایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جلد ہی وفاقی حکومت نظام صلوۃ نافذ کر دے گی اسلام آباد میں یہ نظام نافذ کرنے کے بعد اس کو پورے ملک میں نافذ کردیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
606, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, آباد, ادا, اذان, اسلام, اور, ایک, جائے, جلد, صلوۃ, مساجد, ملک, میں, نافذ, نظام, نماز, وقت, پاکستان, پورے, کی, کیا, گا, گی, ہی
Wednesday, 20 June 2018
اسلام آباد کی 606 مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ادا کی جائے گی، نظام صلوۃ جلد پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment