https://is.gd/Ee4pPJ
اسلام آباد : کالا دھن اور چھپے ہوئے اثاثے قانونی بنانے کی ایمنسٹی اسکیم میں صرف2 دن باقی رہ گئے، اسکیم30جون رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی، اسکیم سے تاحال 47 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالا دھن سفید کروانے کی اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے صرف دو دن رہ گئے، ایف بی آر نے اسکیم 30جون رات بارہ بجے تک جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے ۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سےگزشتہ رات تک لگ بھگ پینتالیس ہزار افراد نے فائدہ حاصل کیا، جن میں 22ہزار مقامی اور 30ہزار پاکستان سے باہر اثاثے رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
گزشتہ رات تک اسکیم سے ایف بی آر کو سینتالیس ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا جبکہ مزید ایک سو سات ارب روپے کے چالان تیار کروائے ہیں، یہ رقم آج شام تک ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی توقع ہے۔
سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فرد واحد نے پچپن کروڑ چالیس لاکھ روپے جمع کرائے تاہم ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کسی صورت توسیع نہیں کی جائے گی، ادارے کے پاس توسیع کا کوئی اختیار نہیں۔
Urdu Khabrain
اثاثے, اسکیم, اور, باقی, بنانے, حاصل, دن, دھن, صرف, فائدہ, قانونی, چھپے, کالا, کرنے, کی, کیلئے, ہوئے
Friday, 29 June 2018
کالا دھن اور چھپے ہوئے اثاثے قانونی بنانے کی اسکیم، فائدہ حاصل کرنے کیلئے صرف 2 دن باقی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment