https://is.gd/HTOgAr
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات 2018ءکے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے لیکن کراچی میں کچھ جیالوں، کھلاڑیوں اور مہاجروں نے مل کر گدھا گاڑی کی ریس کا انعقاد کر ڈالا لیکن کس سیاسی جماعت کے چاہنے والے کا گدھا رہا فاتح رہا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین گدھا گاڑیوں میں دوڑ کا مقابلہ ہو رہا ہے لیکن دلچسپ طور پر اس میں شریک تین گدھا گاڑیوں پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے جھنڈے لگے تھے۔ سیاسی ’گدھوں‘ کی یہ ریس دیکھنے بہت سے شوقین افراد بھی جمع ہوئے اور اپنے من پسند گدھے کی حمایت کرتے نظر آئے۔
جیسے ہی یہ ریس شروع ہوئی تو سندھ میں اقتدار کے مزے لوٹنے والی پیپلز پارٹی کے جھنڈے والی گدھا گاڑی نے ایسی ”سپیڈ“ پکڑی کہ باقی دونوں گدھا گاڑیاں پیچھے رہ گئیں، حیران کن طور پر پی ٹی آئی کے چاہنے والے کا گدھا سب سے پیچھے رہا اور ایم کیو ایم نے دوسرا نمبر حاصل کیا۔
A political race for a political donkeys. #Pakistan #Karachi #Elections #PPP #PTI #MQM #GE2018 Now Pakistanis waiting for real race pic.twitter.com/aB18alNy9h
— Urdu Khabrain (@urdukhabrainpak) 29 June 2018
یاد رہے کہ ریس کے فاتح کا فیصلہ صرف اور صرف ویڈیو کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو صرف ریس شروع ہونے کی ہے اور اس کے مطابق پہلے نمبر پر پی پی پی کے جیالے کی گدھا گاڑی پہلے نمبر پر رہی تاہم ریس کے اختتام پر بھی یہی نتائج رہے یا کوئی اور سبقت لے گیا، اس بارے معلوم نہیں ہو سکا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment