https://is.gd/d2WzP1
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل اکثر لوگ اپنا نام تبدیل کرلیتے ہیں اور ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوتا ہے۔ کچھ لوگ تو اپنی اصل شناخت خفیہ رکھنے کیلئے نام تبدیل کرتے ہیں مگر کچھ محض ایک دلکش نام اختیار کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی بہت سی ایسی مشہور شوبز شخصیات ہیں جن کے اصل نام وہ نہیں ہیں جو آپ جانتے ہیں۔
ویب سائٹ Parhlo کی ایک رپورٹ میں مشہور اداکارہ مایا علی کے متعلق دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کا اصل نام مریم تنویر علی ہے۔ پاکستانی ٹی وی کی یہ مشہور اداکارہ اب علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں بھی نظر آئیں گی، جس کا شائقین بے تابی سے انتظار کررہے یں۔
اسی طرح ٹی وی اور فلم کے مشہور نام صبا قمر سے کون واقف نہیں، لیکن ان کا اصل نام صباحت قمرزمان ہے۔ اسے بالکل مختلف نام تو نہیں البتہ ان کے اصل نام کا چھوٹا ورژن ضرور کہا جاسکتا ہے۔
اداکارہ وینا ملک تو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی مشہور ہو چکی ہیں۔ ان کا اصل نام زاہدہ ملک ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکاراﺅں میں سے ایک عائزہ خان بھی ہیں۔ ان کا اصل نام کنزہ خان ہے۔
ایک اور اداکارہ جو پاکستانی شوبز انڈسٹری سے بالی ووڈ انڈسٹری تک جاپہنچیں مونا لیزا ہیں۔ ان کا اصل نام سارہ لورین ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور ترین ناموں میں سے ایک ادکارہ میرا بھی ہیں۔ میرا کا اصل نام ارتضٰی رباب ہے۔
Urdu Khabrain
Friday, 29 June 2018
کیا آپ کو معلوم ہے مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے؟ جانئے پاکستانی اداکاراﺅں کے اصل نام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment