https://is.gd/mjSKv9
سیئول (نیوز ڈیسک) منظم جرائم کی دنیا میں ہمیشہ سے جرائم پیشہ مردوں کی حکمرانی رہی ہے۔ خواتین کم ہی کبھی کسی جرائم پیشہ گروہ کی سرغنہ کے طور پر سامنے آئی ہیں لیکن جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے یہ بھی کر دکھایا۔ یہ نا صرف ایک منظم مجرمانہ گروہ کی سربراہ نکلی بلکہ اس کا گروہ ایسے غلیظ جرم میں ملوث تھا کہ جس کے بارے میں جان کر ہی انسان کا سر شرم سے جھک جائے۔ یہ خاتون جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ چلا رہی تھی اور برسوں کی بیرون ملک مفروری کے بعد بالآخر اسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔
دی سٹار آن لائن کے مطابق ’سورا نیٹ‘ نامی ویب سائٹ کی بنیاد 1999ءمیں رکھی گئی اور اس پر لاکھوں کی تعداد میں ایسی ویڈیوز موجود تھیں جو خفیہ کیمروں سے بنائی گئیں جبکہ ایسی ویڈیوز کی بھی بہتات تھی جو کسی کو بدنام کرنے کی غرض سے پوسٹ کی گئی تھیں۔ جنوبی کوریا میں فحش فلموں کی ڈسٹری بیوشن جرم ہے تاہم غیر ملکی سرورز کے ذریعے بڑے پیمانے پر اس طرح کا مواد ملک میں دستیاب ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بے پناہ شکایات موصول ہونے کے بعد دو سال قبل سورانیٹ کو بند کردیا گیا تھا اور اس کی بنیاد رکھنے والی خاتون کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری تھیں۔ سانگ نامی یہ خاتون نیوی لینڈ میں مقیم تھی لیکن گزشتہ ہفتے جب وہ جنوبی کوریا واپس آئی تو اسے گرفتار کرلیا گیا۔ سانگ کا خاوند بھی اس کے ساتھ شریک جرم ہے لیکن وہ آسٹریلوی شہریت رکھنے کے باعث تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فحش ویب سائٹ پر ایسی ویڈیوز کی کثرت تھی جو عوامی ٹوائلٹس، کلاس رومز، چینجنگ رومز، سب ویز اور دیگر عوامی مقامات پر خفیہ کیمروں سے بنائی گئی تھیں۔ سب سے تشویشناک بات یہ تھی کہ اس ویب سائٹ پر بچوں کی فحش ویڈیوز بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ اس ویب سائٹ کے خلاف خصوصاً اس وقت بڑے پیمانے پر اشتعال پھیل گیا جب اس پر ریپ اور گینگ ریپ کی متعدد ویڈیوز پوسٹ کی گئیں، جن میں بچوں کے گینگ ریپ کی ویڈیوز بھی شامل تھیں۔
Urdu Khabrain
Friday, 29 June 2018
فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ چلانے والی خاتون پکڑی گئی، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment