Friday, 15 June 2018

چینی شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈوں نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا، یہ انڈے اس کے دماغ میں کیسے پہنچے ؟ حیران کر دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں

https://goo.gl/h67KGb
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ایک 46 سالہ شخص 6 ماہ شدید سردرد، دورے اور متلی برداشت کرنے کے بعد ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز نے اس کے سر کا ایم آر آئی سکین کیا ۔

رپورٹ آنے پر ڈاکٹر اس کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کرحیران رہ گئے۔بعد ازاں انتہائی مشکل آپریشن کرکے دماغ سے کیچوے کے انڈے نکال دیئے گئے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق ان میں سے کئی انڈوں میں سے ٹیپ ورم کے بچے بھی نکل پڑے تھے جن کی لمبائی ایک سینٹی میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر کیچوے کے انڈے کچا یا کم پکا ہوا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے جسم میں داخل ہوئے اور خون کے ذریعے دماغ تک جاپہنچے۔ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بڑی احتیاط سے تمام انڈے اْس شخص کے دماغ سے نکال لئے اور دماغ میں رہ جانیوالے کیڑوں کو بعد میں دواؤں کے ذریعے ختم کیا گیا۔
Urdu Khabrain
30, Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, آ, اس, انڈوں, انڈے, تفصیلات, حیران, دماغ, دیا, دینے, سامنے, شخص, عجیب و غریب, میں, نے, والی, پہنچے, چینی, ڈاکٹروں, کر, کو, کیسے, کیچوے, کے, گئیں, یہ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...