https://goo.gl/pP6mGK
شارجہ (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح اپنے نام کر لی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں شین واٹسن کی 90 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پرسجایا۔جواب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ میں 67 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔یہ پاکستان سپر لیگ میں رنز کے اعتبار سے کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی کامیابی ہے جہاں اس سے قبل یہ اعزاز لاہور قلندرز کے پاس تھا جس نے 2016 کے ایونٹ میں گلیڈی ایٹرز کو 63رنز سے شکست دی تھی۔اس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں رنز کے اعتبار سے بدترین اور سب سے بڑی شکست کا داغ کراچی کنگز پر لگا دیا۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News
Friday, 15 June 2018
پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ میں موجودکراچی کنگز کاوہ ریکارڈ جوآج تک پی ایس ایل میں نہیں بناتھا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment