Wednesday, 13 June 2018

تین برس میں ایک ہی شوہر سے 4 خواتین نے خلع لے لیا

https://goo.gl/9tpkDy
ریاض(نیوزٖڈیسک) گذشتہ تین برس کے دوران میں ایک ہی سعودی شہری کی چار بیویوں نے یکے بعد دیگرے اپنے شوہر سے خلع لے لیا ،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے صوبے الباحہ کی ایک عدالت نے بتایاکہ ان خواتین نے مختلف وقتوں میں اپنے شوہر کے برے برتاؤ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور پھر چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنے
مہر کی رقم اس کو لوٹانے پر مجبور ہو گئیں۔ مذکورہ شوہر کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ اس شخص کی بیویوں میں سے ایک خلع کا مقدمہ دائر کرنا چاہتی تھی کہ اس سے قبل عدلیہ کے ایک ذریعے نے خاتون کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے خلاف فسخِ نکاح کا دعوی دائر کر سکتی ہے۔ اس طرح خلع کے مقدمات کی طرح کو اپنا مہر واپس نہیں کرنا پڑے گا۔ فسخ نکاح میں اس امر کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے کہ خاتون کا شوہر ازدواجی معاشرت کا اہل نہیں ہے اور اس کی سابقہ بیویاں بھی خلع حاصل کر چکی ہیں۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...