https://goo.gl/bLRDzy
مشی گن(نیوز ڈیسک) بلڈ پریشرکے مریض اپنے فشارِ خون کے اتار چڑھاؤ سے بہت فکر مند رہتے ہیں۔ ان کےلیے بار بار ڈاکٹر یا کسی کلینک جانا پڑتا ہے یا پھر گھر میں بلڈ پریشر ناپنے کےلیے برقی یا روایتی آلات ساتھ رکھتے ہیں۔ لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ اسمارٹ فون کے ذریعے بھی بلڈ پریشر کی پیمائش لی جاسکتی ہے۔مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے انجینئروں
نے ایک ایسا کیس (خانہ) بنایا ہے جو کسی بھی اسمارٹ فون کی پشت سے جڑ سکتا ہے۔ ایک سینٹی میٹر موٹے اس کیس میں کئی سینسر لگے ہیں جو انگلی اندر داخل کرنے پر بلڈ پریشر کی خبر دیتے ہیں اور انہیں اسمارٹ فون کی ایپ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ کیس میں دباؤ کو ناپنے والا ایک سینسر لگا ہے جبکہ اس کے اوپر ایک اور آپٹیکل سنسر نصب کیا گیا ہے۔استعمال کےلیے کیس یا کیس لگے فون کو دل کے مقام تک لانا پڑتا ہے۔ اس کے بعد انگشتِ شہادت کو سینسر پر رکھ کر دبانا ہوگا۔ اس کے بعد فون کی ایپ بلیو ٹوتھ کے ذریعے اس دباؤ کو ناپتی اور دباؤ کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں ڈسپلے کے ذریعے مریض کو درست دباؤ ڈالنے کی رہنمائی کرتی ہے۔ اس طرح مریض سینسر پر اپنی انگلی سے درست دباؤ ڈالتا ہے۔بلڈ پریشر ناپنے کےلیے بازو پر لگانے کی روایتی پٹی میں جتنا وقت لگتا ہے اتنے ہی وقت میں اسمارٹ فون کا یہ سینسر بلڈ پریشر معلوم کرلیتا ہے۔ شہادت کی انگلی میں خون لانے والی ایک رگ ’’ٹرانس ورس پامر آرچ‘‘ کہلاتی ہے جس سے بلڈ پریشر کا پتا لگانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کی ریڈنگ فون کے اسکرین پر نمایاں ہوتی ہے جس سے آپ اپنا بلڈ پریشر معلوم
کرسکتے ہیں۔تاہم ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ایجاد بازو کے ذریعے لیے جانے والے بلڈ پریشر جتنی درست نہیں اور یہ انگلی پر پہنے جانے والی پٹی کی طرح ہے جو مریضوں کو ہسپتال میں پہنائی جاتی ہے۔ اسی لیے اسمارٹ فون ایپ بار بار ریڈنگ لے کر اس میں سے درست ریڈنگ کو ظاہر کرتی ہے لیکن اس طرح جسم کا اوسط بلڈ پریشر ظاہر ہوتا ہے۔اب
مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین اس سینسر کی ریڈنگ کو بہتر اور درست تر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایک جانب تو اس نظام میں شامل برقی پرزہ جات (الیکٹرونکس) بہتر کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب اس کا کیس ایک ملی میٹر تک پتلا کرنے سے بلڈ پریشر درست حد تک ناپنے میں بڑی مدد ملے گی۔اس کے باوجود ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دو مسلسل کوششوں سے بلڈ پریشر 90 فیصد درستگی سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس ایجاد کو مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ کے ماہر راما کرشنا مکامالا نے تیار کیا ہے۔ ماہرین نے اس ایجاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لوگوں کی جان بچانے میں بڑی مدد مل سکے گی۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain
Wednesday, 13 June 2018
بلڈ پریشر ناپنے والا اسمارٹ فون تیار کرلیا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment