https://goo.gl/phF2iK
ایلن رابرٹ اس سے قبل برج الخلیفہ اور ایفل ٹاور سمیت کئی عمارتوں کو سر کرچکے ہیں، فوٹو: ڈیلی میل
پیرس: فرانسیسی اسپائیڈر مین کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے 55 سالہ شخص نے 48 منزلہ عمارت کو صرف 1 گھنٹے میں سر کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ‘فرنچ اسپائیڈر مین’ کے نام سے شہرت رکھنے والے 55 سالہ ایلن رابرٹ نے فرانس کی چوتھی بڑی اونچی عمارت ’ ٹوٹل بلڈنگ‘ کو صرف ایک گھنٹے کے اندر عبور کر کے سب کو حیران کردیا۔
ایلن رابرٹ نے 187 میٹر اونچی اس عمارت کو محض ایک مخصوص جوتے اور چاک کی مدد سے سر کیا۔ سیکڑوں افراد نے یہ منظر دیکھا اور وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی۔
ایلن رابرٹ 11 برس کی عمر سے بلند عمارتوں کو سر کرنے کی مہم کے دلدادہ ہیں اور 55 سال کی عمر میں بھی اُن کی ہمت اور جواں مردی میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ ایلن رابرٹ اس سے قبل دبئی، پیرس اور دیگر ممالک کی بھی کئی اونچی عمارتوں پر چڑھنے کی مہارت دکھا چکے ہیں جن میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، ایفل ٹاور، سڈنی اوپیرا ہاؤس بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایلن رابرٹ کو عمارتوں پر چڑھنے کے لیے خطرہ مول لینے اور سرکاری اجازت نامہ حاصل نہ کرنے پر پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم یہ گرفتاریاں بھی ان کے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں۔
ایلن رابرٹ کا کہنا ہے کہ جب تک خود کو فٹ محسوس کرتا ہوں عمارتیں سر کرتا رہوں گا یہ میرا شوق ہی نہیں جنون بھی ہے۔
Urdu Khabrain
55, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اسپائیڈرمین, سالہ, عجیب و غریب, فرنچ, نے
Wednesday, 13 June 2018
55 سالہ فرنچ اسپائیڈرمین نے 614 فٹ اونچی عمارت ایک گھنٹے میں سر کرلی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment