Wednesday, 13 June 2018

بھارتی پاپ سنگر دلیر مہندی کو زندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا،کتنے برس قیدکی سزاہوگئی ،جان کرآپ کےہوش اڑ جائیں گے

https://goo.gl/eK9K5J
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے پنجابی پاپ سنگر دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے کیس میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی۔بھارتی اخبار کے مطابق دلیر مہندی اور اُن کے بھائی پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے گروپ کا ممبر ظاہر کرکے غیر قانوی طور پر بیرون ملک لے جاتے تھے۔اخبار کے مطابق1998 اور 1999ء میں مہندی برادران مبینہ طور 10افراد کو

اپنے گروپ ممبر کی حیثیت سے امریکا لے گئے تھے اور غیر قانونی طور پر اُنہیں وہاں چھوڑ دیا۔پٹیالہ پولیس نے دلیر مہندی اور شمشیر مہندی کے خلاف ایک درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد اُن کے خلاف مزید شکایات آئیں۔پولیس نئی دہلی میں دلیر مہندی کے دفتر پر چھاپے بھی مارچکی ہیں جہاں سے دستاویزات اور جن لوگوں نے باہر جانے کے عوض رقم دی اُن کی کیس فائل بھی قبضے میں لی تھیں۔
2016ء میں پٹیالہ پولیس نے دو ڈسچارج پٹیشن دائر کی تھیں جن میں دلیر مہندی کو بے قصوربتایا گیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کے خلاف شواہد کو کافی قرار دیتے ہوئے مقدمہ چلانے کا کہا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...