https://goo.gl/hapZ6C
کراچی (نیوز ڈیسک) ایل این جی درآمدات میں اضافے اور درآمدی فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار پر پابندی کے باعث پانچ ماہ میں فرنس آئل کی درآمدات 58 فیصد کم ہوگئی، اکتوبر سے فروری کے دوران فرنس آئل کی درآمدات میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پانچ ماہ میں فرنس آئل کی درآمدات 58 فیصد کی کمی کے بعد 6
لاکھ 39 ہزار میٹرک ٹن تک محدود رہی، صرف جنوری 2018 میں 58 ہزار 500 میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا۔ دوسری جانب رواں مالی سال میں اب تک فرنس آئل کی درآمدات میں 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے فروری کے دوران 27 لاکھ 88 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد ہوا۔ واضح رہے کہ حکومت نے اکتوبر 2017 میں فرنس آئل کی درآمدات پر پاپندی عائد کردی تھی جبکہ دسمبر 2017 میں پاکستان کا سب سے بڑا ایل این جی ٹرمینل بھی آن لائن آچکا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس عرصے کے دوران ایل این جی سے بجلی کی پیدوار جو ایک سال قبل 100 میگا واٹ تک محدود تھی جو بڑھ کر اب 1600 میگا واٹ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Wednesday, 13 June 2018
پانچ ماہ میں فرنس آئل کی درآمدات میں 58 فیصد کمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment